نگراں وزیر توانائی محمد علی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

120
نگراں وزیر توانائی محمد علی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائےتوانائی محمد علی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارشات پیش کیں۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر توانائی نے رواں ہفتے کراچی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے دورے میں تاجروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر محمد علی نے کامران ٹیسوری سے توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے زیر غور اصلاحات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کر دیا ہے اور بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بجلی چوری کیخلاف مہم میں وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔