نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا طارق جمیل کے گھر آمد، بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

139
نگران وزیر داخلہ کی زیر صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے حوالے سے قائم وزرا کی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ نے بیٹے کے اچانک انتقال پر خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔