نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (جمعرات کو)امریکا میں مصروف دن گزاریں گے، امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے

157
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ (آج ) جمعرات کو امریکا میں مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم چین کے نائب صدر ہان ژہینگ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم معروف تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز (سی ایف آر) سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی پر 28ویں کانفرنس (کوپ۔ 28) کے نامزد صدر سلطان الجابر کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔ وزیراعظم شمالی امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسو سی ایشن (اے پی پی این اے ) کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان امریکا بزنس کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم معروف بین الاقوامی اور امریکی میڈیا کو انٹرویو دیں گے۔ وزیراعظم مختلف امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔