نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ

161

لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کا دورہ کیا ۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق لمز کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق دائود اور تدریسی عملے نے یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔