نگراں وزیراعظم کے دورہ چین کی چینی ذرائع ابلاغ میں نمایاں کوریج، چینی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں شہ سرخیوں کے ساتھ بھرپور پذیرائی

122
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

بیجنگ۔19اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے چین کے دورے اور اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیامیں وسیع تر کوریج حاصل ہوئی۔ وزیراعظم انگریزی زبان کے ایک ممتاز نیوز چینل گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این) کی شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔

وزیراعظم کو دورے کوچینی زبان کےٹیلی ویژن چینل سی سی ٹی وی اور اخبارات خاص طور پر گلوبل ٹائمز، پیپلز ڈیلی، چائنہ ڈیلی، چائنہ اکنامک نیٹ، اور متعدد دیگر چینی زبان کے اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے نمایاں کوریج دی ۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے وزیراعظم کے دورے سے قبل ان کا انٹرویو کیا۔گلوبل ٹائمز نے وزیراعظم کا لکھا ہوا مضمون شائع کیا جبکہ چائنہ ڈیلی نے اپنے صفحہ اول پر ان کا انٹرویو شائع کیا۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت اور اعلیٰ سطحی فورم سے ان کا خطاب براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ پیپلز گریٹ ہال میں، وزیراعظم سے ملاقاتیں اور دیگر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کو مقامی میڈیا نے بڑے پیمانے پر کور یج دی۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پولیٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی ژی سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے اعلیٰ درجے کی چینی کمپنیوں کے چیئرپرسنز اور چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں

ا ور بیجنگ میں ایک انٹرایکٹو گول میز سے خطاب کیا جس میں متعدد ماہرین تعلیم، سکالرز اور محققین نےشرکت کی۔متعدد چینی سکالرز نے ٹیلی ویژن پر وزیراعظم کے دورے کے مختلف پہلوئوں پر تبصرہ کیا اور اخبارات میں مضامین لکھے۔وزیر اعظم تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ ارومچی کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ اگست 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔