نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے، نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے

223
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے،وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔