اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ نگراں وزیرِ نجکاری حکومت کے معاشی بحالی اور اداروں میں اصلاحات کے وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔