
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک انتہائی قابل افسر تھے، ا ن کی ملک و قوم کیلئے لازوال خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل کی وفات سے سول سروس کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطاء کرے۔