نہتے لوگوں کے خلاف سرکاری دہشت گردی کا بھر پور مظاہرہ کیا جا رہاہے،میر واعظ

135

سرینگر ۔ 06 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے خلاف جبر و استبداد پرمبنی بھارتی پالیسیوں کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں اور ان کی خواہشات اور امنگوں کو فوجی طاقت کے بل پر ہرگز کچلا نہیں جاسکتا۔