33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںنہر لوئر باری کے کنارے زیر تعمیر پارک شہریوں کی تفریح کے...

نہر لوئر باری کے کنارے زیر تعمیر پارک شہریوں کی تفریح کے لئے ایک بڑا اضافہ ہوگا ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ساہیوال

- Advertisement -

ساہیوال۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ نہر لوئر باری کے کنارے زیر تعمیر پارک شہریوں کی تفریح کے لئے ایک بڑا اضافہ ہوگا جس میں تمام جدید سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ پارک کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ماہر آرکیٹیکچر سے نقشہ بنوایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر پارک کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راؤ ندیم اختر،ڈائریکر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ اور چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 33ایکڑ رقبے پر زیر تعمیر یہ پارک نہر کے کنارے دونوں اطراف ہوگا جس میں بچوں کے لئے پلے ایریا، وسیع پارکنگ، ٹک شاپس، واک ویز اور واش رومز بھی رکھے جائیں گے۔ انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ مٹی ڈالنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ جگہ کی لیولنگ کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جاسکے۔دریں اثناء انہوں نے ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کا دورہ کیا۔انہوں نے بورڈ آفس کے مین گیٹ پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانے کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے گورنمنٹ کالج اور گورنمنٹ ننگل انبیاء سکول نمبر1 کا بھی دورہ کیا اور وہاں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے قائم سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے صدر بازار اور جوگی چوک کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جوگی چوک اور صدر بازار میں زیر تعمیر ڈرین کے کام کاجائزہ لیا۔

انہوں نے صدر بازار میں ڈرین کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرین کی دونوں اطراف کی دیوار اپنی نگرانی میں گروا دی اور اسے نئے سرے سے تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590280

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں