
اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے نئے سال 2019کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال خوشیاں لیکر آئے گا اور سارے چور پکڑے جائیں گے۔ پیر کو پریس کانفرنس کے آغاز پر نئے سال کے حوالے سے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خدا کرے کہ نیا سال ہم سب کے لئے خوشیال لیکر آئے ،اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔