نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ گھنائونے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ٹویٹ

139
نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ گھنائونے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر عظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ گھنائونے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال تھا جس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئے۔ رانا ثناءاللہ نے ان گھناؤنے الزامات اور جبر کا صبر سے مقابلہ کیا اور ثابت قدم رہے۔وہ تمام سیاسی کارکنوں کے لیے قابل تقلید ہے۔