اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):نیاپاکستان سرٹیفیکٹس کے شرح منافع پرنظرثانی کردی گئی ہے اورشرح منافع میں 250 سے لیکر550 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق تین ماہ کے نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں 550 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھ کر15 فیصد ہوگئی ہے۔6 ماہ کی مدت کے حامل نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس کی شرح منافع میں 525 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد منافع کی شرح10 فیصد سے بڑھ کر15.25 فیصد ہوگئی۔
ایک سالہ مدت کے نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں500 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد منافع کی شرح10.50 فیصد سے بڑھ کر15.50 فیصدہوگئی ہے۔
تین سالہ مدت کے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح میں 325 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد منافع کی شرح10.75 فیصد سے بڑھ کر14 فیصدہوگئی ہے۔5 سالہ مدت کے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح میں 250 بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد 5 سالہ مدت کے نیاپاکستان سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح 11 فیصدسے بڑھ کر13.50 فیصدہوگئی ہے۔