نیب خیبرپختوبخوا نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئرز بورڈ خیبرپختونخوا طارق اعوان کو گرفتار کر لیا

92

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) نیب خیبرپختوبخوا نے ناجائز ذرائع سے 354.920 ملین روپے کے اثاثے بنانے کے ملزم سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئرز بورڈ خیبرپختونخوا طارق اعوان کو گرفتار کر لیا۔ نیب خیبرپختونخوا نے معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد ملزم اور اس کے اہلخانہ کے منقولہ، غیر منقولہ اور زیر قبضہ اثاثوں سے متعلق انکوائری کی منظوری دی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم طارق اعوان جب ورکرز ویلفیئرز بورڈ میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھا اس دوران اس نے غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنائے۔