نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا

4

تل ابیب ۔27جون (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلی اسرائیلی عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کو موخر کر دیا جائے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے مطالبہ اس وقت کیا ہے جب ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مدد کرنے اور انہیں بچانے کا عندیہ دیا ہے۔ ٹرمپ نے انہی کرپشن کیسز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت کے سامنے نیتن یاہو کے وکیل امیت حداد نے کہا وزیر اعظم اسرائیل کا عدالت میں بیان کہ اس ملتوی کر لیا جائے کیونکہ علاقے اور دنیا میں بڑی تبدیلیاں پیش آرہی ہیں۔ اس وجہ سے عدالتی سماعت کا جاری رہنا اچھا نہیں ہوگا۔وکیل نے عدالت سے کہا یہ احتراماً عدالت سے درخواست ہے کہ اپنے ان احکامات کو واپس لے جن کے تحت وزیر اعظم کو اگلے ہفتوں میں گواہی دینا ہے۔وکیل نے نیتن یاہو کی جنگی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے معذوری ظاہر کی ہے کہ نیتن یاہو ابھی ایران کے خلاف جنگ سے فارغ ہوئے ہیں جبکہ غزہ جہاں اسرائیلی قیدی آج تک قید ہیں کی جنگ جاری ہے۔

وزیر اعظم کا سارا وقت اور توانائی خطے کی لڑائیوں میں لگ جاتا ہے کیونکہ ان امور سے بہت سی سفارتی اور سلامتی امور سے جڑی چیزیں انہیں بہت مشغول رکھتی ہیں۔یاد رہے ایک ہی روز پہلےامریکی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے کرپشن کیسز کو ان کے لیے ‘ ڈائن ہنٹ ‘ کا نام دیا تھا۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ ٹروتھ سوشل ‘ پر کہا نیتن یاہو کے خلاف مقدمے نہیں چلنا چاہییں۔