نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023جیت لی

99
نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023جیت لی

پیرس۔31جولائی (اے پی پی): نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023جیت لی۔ٹیم ایس ڈی ووکس کی 26 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کا دوسرا ایڈیشن اپنے نام کر لیا ۔

ٹیم ایس ڈی ووکس کی ہی نمائندگی کرنے والی بیلجیئم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی دوسرے نمبر رہی جبکہ پائولش سائیکلسٹ کتارزینا نیویاڈوما تیسرے نمبر پر رہی ۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس ریس کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں سوئٹزلینڈ کی سائیکلسٹ مارلین ریسر فاتح رہی تاہم مجموعی برتری کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم ایس ڈی ووکس کی 26 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ کے نام رہا۔26 سالہ ٹیم ایس ڈی ووکس کی 26 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے کہا ہے کہ وہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023کا دوسرا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 8 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئی ۔نیدرلینڈز کی فاتح سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے ریس میں ساتویں مرحلے سے یلو جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو ریس کے آخری مرحلے تک برقرار رہا۔