نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

153
Pakistan Netball Federation
Pakistan Netball Federation

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

چیمپئن شپ 20 سے 22 جنوری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔