نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ (کل) ہوگی

43
Netball Championship
Netball Championship

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ (کل) جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ 20 سے 22 جنوری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ (کل) جمعہ کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔