نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں (بدھ ) کو آخری دولیگ میچز کھیلے جائیں گے

161
نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں (بدھ ) کو آخری دولیگ میچز کھیلے جائیں گے

لاہور۔25فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام سرسبز چوتھی پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں کل بروز بدھ کو آخری دولیگ میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے بی این /نیوایج کا مقابلہ ڈی ایس سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اولمپیا /اے زیڈ بی کا مقابلہ ایف جی سے ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ایف جی کی ٹیم تین میچ جیت کرپہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

بی این /نیوایج اور اولمپیا /اے زیڈ بی کی ٹیمیں دو دو میچز جیت کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایچ این پولو کی ٹیمیں تمام میچ کھیل کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ ڈی ایس ٹیم ایک میچ جیت سکی ۔ بدھ کو ان تین ٹیموں میں سے ایک ٹیم ایف جی کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

ٹیم بی این /نیوایج میں بابر نسیم، عدنان جلیل اعظم، مارکوس سولاری اور ٹی ٹو رئیوز گنزو، ڈی ایس پولو میں دانیال شیخ، احمد علی ٹوانہ، لا ابی لینڈا اور میکس چارلٹن، اولمپیا /اے زیڈ بی میں احمد زبیر بٹ، عبدالرحمان منوں، لوچو اگارے اور نویلو اسٹاڈا، ٹیم ایف جی میں میاں عباس مختار، راجہ میکائل سمیع، نکلوس رئیویز گنزو اور راول لیپ لاسیٹ شامل ہیں۔