24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا الرٹ جاری، 18 اور 19 اپریل کو...

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا الرٹ جاری، 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 18 اور 19 اپریل کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اس دوران وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔مزید برآں تیز ہوائوں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان این ڈی ایم نے کہا کہ موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کرے،کسان طبقہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ضروری پیشگی انتظامات بھی رکھے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583652

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں