23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل ایکشن پلان کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

نیشنل ایکشن پلان کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان ۔ 18 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان شاہ زیب شیخ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی سو فیصد کامیابی کے لیے ڈسٹرکٹ کے تمام محکمے اپنے فرائض سرانجام دیں، کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال ٹنڈومحمدخان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ تعلیم، ایکسائز، میونسپل کمیٹی، انسداد تجاوزات سیل، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، گداگری کے تدارک، انسداد تجاوزات کارروائیوں، مدارس کی رجسٹریشن، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن ، اسمگلنگ اڈوں کے خاتمے سمیت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی سطح پر تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون کو فروغ دے کر مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام الناس کو محفوظ اور قانون کے تابع ماحول فراہم کیا جا سکے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584179

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں