راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر10ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے جس دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے10ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب، شیردل، نثار احمد، عبیداللہ، فواد، فہیم،ذیشان، شبیر، جواد اور انیس الرحمان شامل ہیں۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553923