کراچی ۔ 2 جون (اے پی پی) نیشنل بنک کی ٹیم آل پاکستان نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ نیشنل بنک کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں عثمان آباد یونین کو 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ نیشنل بنک کی جانب سے فاروق شاہ نے 3، مقبول نے 2 اور ثناءاللہ نے ایک گول سکور کیا۔