کوئٹہ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان اقساط پر لون کے حصول سے متعلق خواتین کے لیے تربت میں آگاہی پروگرام کا انعقاد، وومن انٹرپرینیورشپ ورکشاپ منعقد ہوا ورکشاپ میں نیشنل بینک آف پاکستان گوادر ریجن کی جانب سے خواتین کے لیے ایک آگاہی پروگرام جسکا عنوان "بااختیار خواتین خود مختار پاکستان وویمن فنانسنگ اسکیم” تھا۔
اس پروگرام میں نئے اور موجودہ کاروباری خواتین کو بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کے بارے میں آگاہ کیا گیا جب کہ نیشنل بینک آف پاکستان گوادر ریجن تربت کی جانب سے وومن انٹرپرینیورشپ سلیبریشن ڈے بھی منایا گیا اور کاروباری خواتین کو سراہا گیا نیشنل بینک کی جانب سے آگاہی سیشن میں بینک کے عملے کی طرف سے بتایا گیا کہ آسان اقساط پر لوگوں کو ان کے کاروبار اور زراعت کی مد میں ایمپاور بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے ذاتی گارنٹی کی بنیاد پر جب کہ 15 سے 75 لاکھ روپے دو گواہوں کی ضمانت پر منظور کی جاسکے گی۔
اس کے علاوہ این بی پی وومن فنانسگ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے زریعے خواتین کو تین ماہی اقساط پر 25 سے 50 لاکھ روپے کی ایک 5 سالہ مدت کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے اس میں خواتین کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے 28 سے زیادہ بینکوں کو خواتین کی مالی پوزیشن کی بہتری کی مد میں قرضہ فراہمی کے منصوبہ کی ایک سنہری کوشش کا آغاز کیا ہے۔ قرضے کی ادائیگی کی مدت 5 سال سے 8 سال تک رکھی گئی ہے تاکہ خواتین کو کاروبار کے دوران اضافی دباو کا سامنا کرنا نہ پڑے نیشنل بینک آف پاکستان گوادر ریجن کے ایریا کریڈٹ آفیسر طارق بلوچ نے کہا کہ یہ آگاہی پروگرام اسٹیٹ بینک کی جانب سے خواتین کو مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ اس طرح کی آگاہی پروگراموں کو وسیع پیمانے پر پھیلا کر زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ قرضہ ان خواتین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جنہیں ایک سال کا کاروباری تجربہ ہے۔اس موقع پر خواتین وحضرات سمیت نیشنل بینک کے دیگر افسران موجود تھے۔