اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان کے خالص منافع میں گزشتہ کیلینڈرسال کے دوران سالانہ بنیادوں پر51فیصدکی کمی ہوئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق سال 2024میں بینک کو28.98ارب روپے کابعد ازٹیکس منافع حاصل ہواجوپیوستہ سال کے مقابلہ میں 51فیصدکم ہے،
سال 2023میں نیشنل بینک کو53.10ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔گزشتہ سال کے دوران نیشنل بینک کی فی حصص آمدنی 12.21روپے ریکارڈکی گئی جوسال 2023 میں 24.96روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بینک کو22.43ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوسال 2023کی اسی مدت کے 13.77ارب روپے کے مقابلہ میں 63فیصدزیادہ ہے۔آخری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 10.55روپے ریکارڈکی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568615