نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) نے 2021 کے دوران 28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا

67
نیشنل بینک
نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 121 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) نے 2021 کے دوران 28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ این بی پی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ سال کے اکائونٹس کی منظوری دیدی ہے۔

این بی پی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2021 کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مسائل کے باوجود دوران سال 28 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔واضح رہے کہ این بی پی اس وقت ملک بھرمیں اسلامی بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے 189برانچز کے نیٹ ور سے کام کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں نیشنل بینک (اسلامی بینکاری ) کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں 13فیصد اضافہ سے ڈیپازٹس کا حجم 75.3 ارب روپے کے مقابلہ میں 84.8 ارب روپے تک بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 2021 کےدوران بینک نے بہترین کارکردگی پر مختلف ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں جن میں زراعت کے حوالے سے بہترین بینک، پاکستان میں سال کا بہترین کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینک، پراجیکٹ فنانس ہائوس سمیت دیگر کئی عالمی ، ملکی اور دیگر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔