نیشنل بینک کو2018ءکے دوران 96.9 ارب روپے کی آمدنی

91
نیشنل بینک
نیشنل بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 121 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان( این بی پی) نے سال2018ءکے دوران 96.9 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے جو گذشتہ 70 سال کے دوران بینک کی سب سے زائد آمدن ہے۔ این بی پی کے چیف ایگزیکٹو اورصدر عارف عثمانی نے کہا ہے کہ سال 2017ءکے مقابلہ میں سال2018ءکے دوران بینک کی آمدنی میں13.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2017ءکےلئے این بی پی کی آمدن85.3 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح 2017ءکے مقابلہ میں2018ءکے دوران بینک کی آمدن میں11.6 ارب روپے یعنی13فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح گذشتہ سال کے دوران بینک نے70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔