نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی

166

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی ۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 24 سے 26 جنوری تک پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلی جانی تھی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

چیمپئن شپ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی،اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03219229711 یا [email protected] پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔