- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس 20 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ریفری کورس میں ملک بھر سے 100 ریفری شرکت کریں گے اور انہیں چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس پاس کرنےو الے 9 ریفریز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11354
- Advertisement -