نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں 22 میچز کا فیصلہ

120
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں 22 میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ آئی ٹی ایف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میں مزمل مرتضی نے وقاص ملک کو6-2، 6-3 سے، مدثر مرتضی نے احمد چوہدری کو6-1، 6-3 ، برکت اللہ نے شہزاد خان کو 6-2 ، 4-6، 6-2، محمد عابد نے عباس خان کو6-2، 6-0 ،محمد شعیب نے نوفل کلیم کو 6-1، 6-1 ،عقیل خان نے ثاقب حیات کو1-0 (ریٹائرڈ) ،یوسف خلیل نے سمیع زیب خان 6-4، 7-6(4 )اور ہیرا عاشق نے حامد اسرار کو 6-3 ، 6-2 سے ہرادیا۔

بوائز انڈر-18 سنگلز کے مقابلوں میں طلحہ خان نے زریاب خان کو  6-2، 6-2 سے، حامد اسرار نے ہاصم خان کو 6-4، 6-0 سے، بلال عاصم نے اذان شاہد کو6-1، 6-1 سے، حشیش کمار نے فیضان شاہد کو 6-1، 6-2 سے، سمیع زیب خان نے عبدالحنان خان کو 6-3, 6-1 سے،احمد نیل قریشی نے فیضان فیاض کو6-3، 6-1 سے، عبداللہ عدنان نے کامران خان کو 6-3، 6-2 سے اور مہاتر محمد نے حذیفہ خان کو 6-3, 2-6، 6-2 سے ہرادیا۔

لیڈیز سنگلزکے کوارٹر فائنل مقابلوں میں اوشنا سہیل نے آصفہ شہباز کو 6-0، 6-0 سے، سارہ محبوب نے ندا اکرم کو6-0، 6-1 سے، مہک کھوکھر نے نتالیہ زمان کو 6-2، 6-1 سے اور نور ملک نےشیزا ساجد کو 6-0، 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔