نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم فروری سے شروع ہوں گے

48
نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم فروری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم سے 5 فروری تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمزکے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

گیمز میں ملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ،فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سلیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس اور تھرو بال کے کھیل شامل ہیں۔