23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل سٹوڈنٹس گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 31...

نیشنل سٹوڈنٹس گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 31 جنوری کو ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 31 جنوری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری فدا محمد خان نے بتایا کہ منیجرز میٹنگ میں گیمز کے ڈراز، وقت اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز یکم فروری سے 5 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گیمز میں 16کھیلوں کے مقابلوں رکھے گئے ہیں جن میں اتھلیٹکس،آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ ، چیس(شطرنج)، فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سکپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔

- Advertisement -

گیمز میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کے طلباء وطالبات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553393

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں