اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 41کروڑ15لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے لئے 60لاکھ ، ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 10کروڑ 18لاکھ ،پاکستان میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کے لئے 12کروڑ ،جی بی میں ٹرائوٹ کیج کے لئے 66لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔