31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے...

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔16مئی (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور اسٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔ کائنات حفیظ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ چیلنجرز کی جانب سے صدف شمس نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رابعہ رانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز نے 109 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عالیہ ریاض 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ رامین شمیم نے بھی 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسٹارز کی انوشا ناصر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

صدف شمس کو ان کی بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 143 رنز اسکور کیے۔ کپتان منیبہ علی 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جواب میں اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف بآسانی 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایمان فاطمہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ گل فیروزہ نے 49 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت ہوئی۔ ایمان فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں