14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس...

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس فاتح قرار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس فاتح قرار،اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے شکست، سعود شکیل کو نمایاں 76 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بارش سے متاثرہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ کراچی وائٹس کی اننگز میں سعود شکیل نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔ خرم منظور نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

- Advertisement -

نصیر اللہ اور موسیٰ خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد نے جواب میں 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔علی عمران 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ کوہونگے جبکہ فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کوارٹرفائنلز۔ سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں