نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

62

راولپنڈی۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دو روزہ ریسٹ کےبعد (کل) بدھ کومزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جاری ہے۔

بدھ کو پہلا میچ سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جاءے گا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ، ناردرن خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔