نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کا فائنل رائونڈ یکم سے 12 مئی تک لاہور میں ہوگا

161
final round

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 ء کا فائنل رائونڈ یکم سے 12 مئی تک لاہور میں ہوگا۔ 7 گروپس سے سرفہرست 2،2 اور تیسری پوزیشن پر بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ٹرافی کیلئے جنگ لڑیں گی،ان میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی،ڈبلیو ایس ٹی سی، اوٹو کرین، ایس اے فارمز، واپڈا،ایس اے گارڈنز،ہائیر ایجوکیشن کمیشن،

پی اے سی اے،نمسو،ایشیا گھی ملز،پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس اور ماشا یونائیٹڈ شامل ہیں۔ تمام ٹیموں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں،ان کی جانب سے شرکت کی تصدیق ہونے پر ڈراز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔