نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی صوبوں کوسیاحت کے انتظام کے لئے رہنما اصول وضع کی ہدایت

72

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کے روزصوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحت کے انتظام کے لئے رہنما اصول وضع کریں تاکہ کوویڈ 19 کے دوبارہ پھیلنے پر قابو پایا جاسکے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں سیاحت کے شعبے کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے اور بیماریوں سے بچاو¿ کے لئے حفاظتی رہنما اصولوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فورم نے روشنی ڈالی کہ سیاحت کے تمام مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ، اگر سیاحت کے حوالے سے اچھی طرح سے انتظام نہ کیا گیا تو اس سے وبائی بیماری پھیل سکتی ہے۔خیبر پختوانخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ وہ سیاحوں پر فیس ماسک (نو ماسک نو ٹورزم) سمیت ایس او پیز کو نافذ کرنے کے لئے پوری کوششیں کریں۔ مزید یہ کہ دوسرے صوبوں کو بھی سیاحتی مقامات تک سیاحوں کے بہاو¿ کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اگلے تین ہفتوں کے لئے ، سیاحوں کے مقامات اور ہوائی اڈوں پرسیاحوں کی جانچ اور رابطے کے سلسلے کی خصوصی کوششوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیاحت سے متعلق تفصیلی ایس او پیز پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں ، تاہم ، وزارت صحت سیاحت کے انتظام کے لئے خصوصی رہنما خطوط اور ایکشن پلان مرتب کرے گی اور جاری کرے گی۔