نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عوامی مقامات ، سرکاری و نجی دفاتر میں فیس ماسک کے استعمال کولازمی قرا ر دے دیا

61
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عوامی مقامات پر جانےوالے افراد کے لیے فیس ماسک کے استعمال کولازمی قرا ر دیاہے ۔ اب گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا ۔این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ یس اوپیز خاص طور پر بازاروں ، شاپنگ مال ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستوران وغیرہ میں چہرے پر ماسک پہننے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ 80فیصد بیماری پھیلی ہے اور ملک کے 11شہروں میں اس کا رحجان مثبت ہے ۔ ان شہروں میں کوئٹہ ، لاہور ، راولپنڈی ،ملتان ، پشاور ، اسلام آباد ، حیدرا ٓباد ، میر پور ،کراچی ،گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں ۔