اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے خدمت اور قومی کاوش کے 100دن ہفتہ کو مکمل ہوگئے، این سی و سی نے اِن100دِنوں میں قومی یکجہتی اور وَبا سے نمٹنے کے لئے دِن رات بیماری کے پھیلاو¿ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی وضع کی، آج کا دِن ا±ن بہادر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس، سکیورٹی فورسز اور کورونا سے لڑنے والے تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دِن ہے، یہ عزم وہمت اور جذبے کی ایک داستان ہے، کورونا کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے، پ±وری قوم آج اِن تمام ہیروز کو سَلام پیش کر تی ہے۔ این سی او سی کے مطابق الحمداللہ آج ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مثبت کیسز سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 25ہزار 94 کورونا مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 95ہزار570 ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران3387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 68 کورونا متاثرین انتقال کر گئے۔ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی قیادت ملک کے مختلف ہسپتالوں، ہیلتھ کئیر سہولیات کا دورہ کرکے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اور معاون عملے کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرینگے۔ این سی او سی نے پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے وبائی بیماری ، ایمرجنسی ریسپانس میں ہمارا ساتھ دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران22ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سندھ کے 10 ہزار 27، پنجاب کے 7 ہزار 196، کے پی کے کے 1845، اسلام آباد کے 2327، بلوچستان کے325، بلوچستان کے 70 اور آزاد کشمیر کے260 ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک بھر میں 1518 وینٹیلیٹرز کورونا وائرس کے لئے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے اس وقت تک 468 استعمال میں ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 25ہزار283 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی اموات 4 ہزار 619 ہوچکی ہیں۔ اب تک 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ملک کی 729 ہسپتالوں میں5199 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔