نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 584مریضوں کے ٹیسٹ مثبت 3مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ، اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہوگئی

95

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 584مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد6ہزار 46 ہے. گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 28ہزار 724کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں11 ہزار 42، پنجاب میں 10 ہزار211 ,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 210، اسلام آباد میں2 ہزار 622, بلوچستان میں 895،گلگت بلتستان میں 397اورآزاد کشمیر میں 347 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 536 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 90کورونا کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 955ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 389، بلوچستان میں 13 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 164، اسلام آباد میں 15 ہزار 862، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 862، پنجاب میں 97 ہزار 602 اور سندھ میں 1 لاکھ 31 ہزار 675مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 373 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 440اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئ ے. پنجاب میں 2 ہزار 215 اموات ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کورونا وائرس کی وجہ سے جابحق ہوا. خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 256 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا. ،اسلام آباد میں کل 178، بلوچستان میں 145. گلگت بلتستان میں 74 اموات ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جابحق ہواجبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 29 لاکھ 8ہزار379کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 12 مریض زیر علاج ہیں۔