نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 640 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 1 مریض جاں بحق

89

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 640 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 1 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 502، پنجاب میں 12 ہزار 23، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 640، اسلام آباد میں 3 ہزار 210, بلوچستان میں1 ہزار 320،گلگت بلتستان میں 382، آزاد کشمیر میں 467 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 303 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 106 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 517، بلوچستان میں 14 ہزار 269، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 450، اسلام آباد میں 16 ہزار 124, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 317، پنجاب میں 98 ہزار 368 اور سندھ میں 1 لاکھ 33 ہزار 626 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 416 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 459، پنجاب میں 2 ہزار 226 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258،اسلام آباد میں کل 180 اموات،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 81 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 67 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 31 لاکھ 60 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 837 مریض زیر علاج ہیں۔