21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید پر پاکستان بھر سے...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید پر پاکستان بھر سے مسافروں سے اضافی وصول کی گئی 60 لاکھ روپے کی رقم واپس کرائی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید پر پاکستان بھر سے مسافروں سے اضافی وصول کی گئی 60 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کرائی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عید پر پاکستان بھر میں موٹروے پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اس موقع پر زائد کرائے کی مد میں 60 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کروائی گئی ۔ اس کے علاوہ عید کے ایام میں قانون کی دیگر خلاف ورزیوں پر 3 کروڑ 7 لاکھ31 ہزار 400 روپے مسافر بردار گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا۔

مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کر سکتے ہیں۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے کہا کہ عید کی مناسبت سے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی جس کا مقصد شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے اور یہ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578119

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں