اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گم شدہ قیمتی موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا ۔منگل کو ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں رکی جہاں پروہ اپنا موبائل بھول کرسفر جاری رکھا۔
دوران سفر جب انہیں پتہ چلا تو انہوں نے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر موبائل کی تلاش شروع کر دی بالاخر موٹروے پولیس نےموبائل فون تلاش کر لیا گیا اور مالک کے حوالے کر دیا گیا۔موبائل ملنے پر مسافر نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سرہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔