نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 18 ارب 14کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

233

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 18 ارب 14کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ژوب کچلاک روڈ کی تمعیر کے لئے ایک ارب50 کروڑ، این 70 کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 20 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والے سڑکوں کی تعمیر کے لئے 9 کروڑ ، ڈی آئی خان موٹر وے کی زمین کی خریداری کے لئے 20 کروڑ، لاہورملتان موٹروے ایم تھری کے لئے 90 کروڑ، کراچی لاہور موٹر وے میں سی پیک کے تحت سکھر حیدر آباد سیکشن کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ ، جگلوٹ سکردو روڈ کے لئے 20 کروڑ، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کے لئے 40 کروڑ، برہان ہکلہ ایم ون کے لئے 2 ارب 30 کروڑ، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 23کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔