نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک26 ارب34 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

93

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک26ارب34 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب54ارب96کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 25 کروڑ،چترال میں ایون ۔بمبوریت روڈ کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، برہان ۔ہکلہ سیکشن کی تعمیر کے لئے 4 ارب 95 کروڑ، پنڈی گھیپ ۔کوہاٹ روڈ کو دورویہ کرنے کے لئے 40 کروڑ،کراچی ۔لاہور موٹروے کے لئے ایک ارب 65کروڑ 50 لاکھ، سی پیک کے تحت ژوب کچلاک روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔