نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو کوٹ مومن سے لیلہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا

285

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو کوٹ مومن سے لیلہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک شدید دھند ہے جس کی وجہ سے اسے بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔موٹروے پر سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال کے بارے معلومات حاصل کر لیں اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔