نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ( نمل) کے زیر اہتمام "چائنا کلچر ڈے” کا انعقاد کیا

104

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن  لینگوئجز نمل کے شعبہ چینی زبان و ادب نے ڈین (ایف او ایل) اور ایچ او ڈی چائنیز کی زیر نگرانی "چائنا کلچر ڈے” کا انعقاد کیا جس میں چینی موسیقی، چائے کی ثقافت، چاپ اسٹکس مقابلے، بانسری، ڈریگن سمیت مختلف ثقافتی پرفارمنسز شامل تھیں جن کو پروگرام کو مہمانوں اور شرکا نے بہت پسند کیا۔

 

ڈین نے پاک چین تعلقات کی تاریخ اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ماو زے تنگ کی متاثر کن قوم سازی کے نظریہ کے بارے میں بھی بات کی اور تنظیم کی ترقی کے لیے موجودہ پائیدار، فروغ دینے اور ہم نصابی دوستانہ تنظیمی رویے کے بارے میں بھی بات کی۔ چینی زبان و ثقافت کے شعبہ کے تمام طلباء اور فیکلٹی ممبران نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اس موقع کو کامیاب اور یادگار بنایا۔