"نینو میڈیسن – ترقی اور چیلنجز” کے موضوع پر کامسٹیک کے زیر اہتمام بین الاقوامی ورکشاپ اختتام پذیر

57

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):”نینو میڈیسن – ترقی اور چیلنجز” کے موضوع پر کامسٹیک کے زیر اہتمام بین الاقوامی ورکشاپ بدھ کو اختتام پذیر ہو گئی۔

اس تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح 15 مارچ 2021 کو کامسٹیک آڈیٹوریم، اسلام آباد میں ہوا تھا۔تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ میں برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ، سعودی عرب، ملائشیا اور پاکستان کے 15 سرکردہ سائنس دانوں نے لیکچرز دیے۔

ورکشاپ میں پاکستان، او آئی سی کے دیگر ممبر ممالک اور دنیا بھر سے 100 سے زائد تعلیمی اور تحقیقی اداروں نے شرکت کی۔اس پروگرام میں مصر، متحدہ عرب امارات، ماریشیس، ترکی، آذربائیجان، کیمرون، نائجر، عراق، بنگلہ دیش، برطانیہ، چین، کرغزستان، ہانگ کانگ، سعودی عرب اور پاکستان سے تین سو سے زائد بین الاقوامی ماہریں و محققین نے شرکت کی۔