نیوجرسی میں منعقد ہونے والے عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے درخواستیں طلب کر لیں

83
TDAP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے نیوجرسی امریکا میں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ”این جے منرلز، فوسلز، جیمز اینڈ جیولری شو“ میں شرکت کے لئے 30 نومبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں قیمتی و نیم قیمتی پتھر، زیورات، فیشن مصنوعات اور آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں جس سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے کا موقع ملے گا اور قومی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلہ 3 تا 7 اپریل 2019ءکو نیوجرسی امریکہ میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔